’وہ پاکستانی میرے کمرے میں داخل ہوا، مجھے پکڑا اور۔۔۔‘ عرب ملک میں غیر ملکی لڑکی کی روداد جو ہر پاکستانی کو شرمندہ کردے

’وہ پاکستانی میرے کمرے میں داخل ہوا، مجھے پکڑا اور۔۔۔‘ عرب ملک میں غیر ملکی ...
’وہ پاکستانی میرے کمرے میں داخل ہوا، مجھے پکڑا اور۔۔۔‘ عرب ملک میں غیر ملکی لڑکی کی روداد جو ہر پاکستانی کو شرمندہ کردے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شخص نے نئی ملازمت شروع کرنے کے چند ہی دن بعد اپنی ساتھی بنگالی ملازمہ کے کمرے میں گھس کر اس کی عصمت دری کر ڈالی، اور اب روزی کمانے کی بجائے عدالت میں مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔

نیوز سائٹ ایمریٹس 247کے مطابق 31 سالہ پاکستانی اور 30 سالہ بنگالی خاتون ایک ہی گھر میں ملازمت کررہے تھے۔ بنگالی خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 31 جنوری کی سہ پہر جب گھر میں کوئی بھی نہیں تھا تو ملزم اچانک اس کے کمرے میں گھس آیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے کمرے میں دیکھ کر حیران تھی، اور اگلے ہی لمحے ملزم نے اسے دبوچ لیا اور اس کی مزاحمت کے باوجود اس کی عصمت دری کر ڈالی۔

دبئی میں پاکستانی کاروباری کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ شرمناک ترین حرکت، بہانہ بھی ایسا کہ جان کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے

گھر کی مالکن اماراتی خاتون جب واپس آئیں تو بنگالی ملازمہ نے تمام ماجرا ان کے سامنے بیان کردیا۔ مالکن ملازمہ کو ساتھ لے کر پولیس سٹیشن گئیں اور اس کا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر اماراتی مالکن نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ بنگالی ملازمہ نے کچھ متضاد بیانات دئیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمہ نے انہیں پہلے بتایا کہ وہ باورچی خانے میں موجود تھی جب ملزم نے اس پر حملہ کیا اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر کمرے میں لے گیا۔ بعد ازاں اس نے بتایا کہ وہ اپنا کام ختم کرکے کمرے میں گئی تو ملزم وہاں پر پہلے سے ہی موجود تھا اور اس نے بزور طاقت اس کی عصمت دری کرڈالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگالی ملازمہ کے متضاد بیانات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، البتہ فورانزک رپورٹ سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش بھی کررہی ہے کہ یہ عصمت دری کا واقعہ ہے یا دونوں کی رضامندی سے جرم سرزد ہوا۔

ملزم کا موقف ہے کہ بنگالی ملازمہ ملازمت چھوڑنا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے لئے اس نے ایک کہانی گڑھی ہے، جس میں اسے بھی پھنسا دیا ہے۔ عدالت اس مقدمے کی مزید سماعت 16 جون کو کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -