معیشت کی بحالی مشکل چیلنج تھا، تین برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے: اسحاق ڈار

معیشت کی بحالی مشکل چیلنج تھا، تین برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے: اسحاق ڈار
معیشت کی بحالی مشکل چیلنج تھا، تین برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے: اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو عالمی ادارے پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہے تھے اور معیشت کی بحالی مشکل چیلنج تھا لیکن تین برسوں میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎

پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو عالمی ادارے پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہے تھے لیکن حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث تین برسوں میں معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ 2017ءمیں مالیاتی خسار ہ 3.8 فیصد کی سطح پر لانا ہدف ہے ۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس صرف ایک تہائی وسائل ہیں جبکہ صوبے 2 تہائی وسائل کے مالک ہیں۔ حکومت تمام شعبوں پر توجہ دے رہی ہے اور غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل متاثر ہونے سے مجموعی قومی پیداوار متاثر ہوئی۔ برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -