ایشوریا رائے سلمان خان کے نام پر بھڑک اٹھیں ،ویڈیو ز اور تصاویر ڈیلیٹ کروا کے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

ایشوریا رائے سلمان خان کے نام پر بھڑک اٹھیں ،ویڈیو ز اور تصاویر ڈیلیٹ کروا کے ...
ایشوریا رائے سلمان خان کے نام پر بھڑک اٹھیں ،ویڈیو ز اور تصاویر ڈیلیٹ کروا کے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے ’’دبنگ خان ‘‘ کا نام آج کل میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے ،کچھ روز قبل انکے بھائی سہیل خان نے لولیا ونیچرسے شادی کے سوال پر خاتون رپورٹر کو ننگی گالیاں نکال دیں جبکہ اس سے اگلے روز سلمان خان نے اپنے بھائی کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا کو کھری کھری سنا دیں تھیں ،اب خبر ہے کہ سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن بھی سلمان خان کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بھڑک اٹھیں اور غصے سے لال پیلا ہوتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں بلکہ دوران انٹرویو لی گئیں تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کروا دیں ۔

’’بالی ووڈبھاسکر ‘‘ کے مطابق ایشوریا رائے اپنی آنے والی نئی فلم ’’سر بجیت ‘‘کی پر موشن کے لئے بھارتی میڈیا کو خصوصی انٹرویودے رہی تھیں کہ دوران انٹرویو ایک رپورٹر نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ مستقبل میں کبھی ایکس بوائے فرینڈ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟سوال سنتے ہی ایشوریا رائے غصے سے سرخ ہو گئیں اور انٹرویو درمیان میں ہی چھوڑ کر ہال سے باہر نکل گئیں، اتنا ہی نہیں انہوں نے دوران انٹرویو لی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کروا دیں ۔اس موقع پر کھینچی گئی ساری تصاویر اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کروا دیں۔ اس دوران پروڈیوسر واشوبھگنانی نے انہیں ٹھنڈا کرنے کی کافی کوشش کی، لیکن انہوں نے اپنی فلم کے پروڈیوسر کی بھی ایک نہ مانی۔یاد رہے کہ پہلی بار ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان کے حوالے سے کسی سوال پر ایسا سخت ردعمل دیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ان سے سلمان کو لے کر کئی بار سوال کئے گئے، جنہیں وہ مسکراتے ہوئے کسی نہ کسی طرح ٹال جاتی تھیں ، اب یہ تو ایشوریا ہی جانتی ہوں گی کہ اس بار ایسا کیا ہوا کہ وہ غصے سے لال ہو گئیں؟

واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشور یا رائے نے 1999ء میں ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا ،اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی نزدیکیاں بڑھ گئیں تھیں اور وہ ایک دوسرے کے کافی قریب آ گئے تھے ،بھارت کے اس فلمی جوڑے کی قربت اور دوستی کے میڈیا میں بھی بہت چرچے تھے تاہم 2002ء میں ریلیز ہونی والی فلم ’’ہم تمہارے ہیں صنم ‘‘ کے بعد ان کا ’’بریک اَپ ‘‘ ہو گیا تھا ، دونوں کے بریک اپ کی اصلی وجہ کیا تھی؟ یہ تو کم ہی لوگ جانتے ہوں گے، لیکن اس وقت ایشوریا نے سلمان خان پر مار پیٹ کا الزام لگایا تھا جبکہ 2007ء میں ایشوریا رائے ابھشیک سے شادی کر کے بچن خاندان کی بہو بن گئیں تھیں۔

مزید :

تفریح -