کسی کا باپ بھی نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا: اسفند یار ولی

کسی کا باپ بھی نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا: اسفند یار ولی
کسی کا باپ بھی نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا: اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم نواز شریف مجرم ثابت نہیں ہو جاتے کسی کا باپ بھی ان سے استعفیٰ نہیں لے سکتا اور مائنس ون فارمولا بھی نہیں چلے گا، نوشکی ڈرون حملے نے افغان مفاہمتی عمل روک دیا۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کا اتحاد نہیں توڑ سکتے ، آصف علی زرداری کیساتھ میرا بھی رابطہ ہے اور گزشتہ دنوں کئی بار فون پر ان کیساتھ رابطہ بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی بنیاد پر کسی کو سزا دینا انصاف ہے نہ شرافت اور جب تک وزیراعظم نواز شریف مجرم ثابت نہیں ہو جاتے، کسی کا باپ بھی ان سے استعفیٰ نہیں لے سکتا جبکہ مائنس ون فارمولا نہیں چلے گا۔

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے
انہوں نے کہا کہ میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اے این پی کو مردہ سانپ کہنے والے فضل الرحمان خود میرے پاس آئے، وہ صرف تیمارداری کیلئے آئے تھے، وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا جبکہ میرے لندن جانے کی خبریں بھی غلط ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ٹی او آر میں کچھ سمجھوتے تو ہوں گے۔
پاک، افغان سرحد پر انگور اڈہ چیک پوسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگور اڈہ افغانستان کا حصہ تھا، واپسی اچھا اقدام ہے۔ نوشکی ڈرون حملے نے افغان مفاہمتی عمل روک دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -