تحریک طالبان افغانستان کی شوریٰ کا اجلاس ختم ، اراکین کی اکثریت نے ملا یعقوب کوجانشین بنانے کی رائے دی :نجی ٹی وی

تحریک طالبان افغانستان کی شوریٰ کا اجلاس ختم ، اراکین کی اکثریت نے ملا ...
تحریک طالبان افغانستان کی شوریٰ کا اجلاس ختم ، اراکین کی اکثریت نے ملا یعقوب کوجانشین بنانے کی رائے دی :نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان افغانستان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے جس میں شوریٰ کی اکثریت نے ملا یعقوب کو جانشین بنانے کی رائے دی ہے ۔
نجی ٹی و ی چینل جیونیوز کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے ، اجلاس میں  نئے طالبان امیرکیلیے ملا محمد یعقوب اورسراج الدین حقانی کے نا م فائنل کرلیے گئے ہیں جبکہ شوری ٰکی اکثریت نے ملا یعقوب کیلئے جانشین بنانے کی رائے دی ہے۔ ملا یعقوب سابق طالبان امیر ملا محمدعمر کا بیٹا  جبکہ سراج الدین حقانی معروف افغان کمانڈر جلال الدین حقانی کا بیٹاہے۔اجلا س کے اختتام پذیر ہونے کے بعد اگلے چند گھنٹوں میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کا رسمی اعلان بھی متوقع ہے ،تحریک طالبان افغانستان کااجلاس پاک افغان سرحدی علاقوں میں 2روزجاری رہا۔