برطانیہ آکر ملاقاتیں کرانا میرا مشن نہیں ،زرداری ،نواز شریف اور میری برطانیہ میں موجودگی اتفاق ہے :مولانا فضل الرحمان

برطانیہ آکر ملاقاتیں کرانا میرا مشن نہیں ،زرداری ،نواز شریف اور میری ...
برطانیہ آکر ملاقاتیں کرانا میرا مشن نہیں ،زرداری ،نواز شریف اور میری برطانیہ میں موجودگی اتفاق ہے :مولانا فضل الرحمان

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ برطانیہ آ کر ملاقاتیں کرانا میرامشن نہیں ہے ،برطانیہ میں وزیر اعظم ،آصف علی زرداری اور میری موجودگی محض اتفاق ہے ۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ضرور ہونی چاہیے ،ن لیگ کی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے جس سے جمہوری اداروں کو استحکام ملے گا ۔ان کا کہنا تھا آصف علی زرداری میرے دوست ہیں ،ان سے ذاتی تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاناماکمیٹی بننا مثبت پیشرفت ہے اس سے مسئلے کا حل کی طرف بڑھا جا سکتا ہے ۔

مولانافضل الرحمان نے استفسار کیا کہ کیا پاناما سے پہلے زرداری اور نواز شریف کے پاس دولت نہیں تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ واقعے سے متعلق میڈ یا کی خبروں سے ابہام کا شکار ہوں ،پاکستان پہنچ کر ہی حقائق کا پتہ چلے گا ۔

مزید :

قومی -