کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار شہید ، 11 زخمی

کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار شہید ، 11 زخمی
کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار شہید ، 11 زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5  پولیس اہلکاروں سمیت 11 افرادزخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق   کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکاروں شاہد،وقار،ارشد ،حنیف ،وقاص سمیت 11 افراد  شدیدزخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد  2شدیدزخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

 پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -