’اب اگلی باری اس شہر کی ہے‘ داعش نے حملوں کیلئے اگلے مقام کا اعلان کردیا، پورا شہر خوف میں ڈوب گیا
برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ”برازیل! اب تمہاری باری ہے۔“ شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم کی طرف سے ملنے والی اس دھمکی نے پورے برازیل کو خوفزدہ اور اس کے سکیورٹی اداروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ بعد اگست میں برازیل میں ریو اولمپکس(Rio Olympics) کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اور برازیل کی خفیہ ایجنسیاں اس موقع پر داعش کی طرف سے حملے کیے جانے کاخدشہ ظاہر کر رہی ہیں۔ برازیل کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی یونٹ لوئز البرٹو سیلیبرے نے انکشاف کیا ہے کہ ”داعش سے ہمدردی رکھنے والے برازیلی باشندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شدت پسند تنظیم انہیں کھیلوں کے ان مقابلوں کے موقع پر کاررائی کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ “ لوئز البرٹو کا کہنا ہے کہ ”ریو اولمپکس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی ہونے کا ”سنگین خطرہ“ موجود ہے۔“
’اس رمضان میں مغرب میں خون کے دریا بہیں گے‘ خوفناک اعلان ہوگیا، امریکہ اور مغربی ممالک کو سخت پریشان کردیا
رپورٹ کے مطابق برازیل کو یہ دھمکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر داعش کے میکسیم ہوکارڈ(Maxime Hauchard)نامی جلاد کی طرف سے دی گئی ہے جو بنیادی طور پر فرانسیسی شہری ہے اور شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کر چکا ہے۔ میکسیم کو داعش کی طرف سے لوگوں کو سزائے موت دیئے جانے کی کئی ویڈیوز میں لوگوں کو قتل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اس نے اپنے ٹوئٹر پر کچھ عرصہ قبل یہ دھمکی دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ”برازیل! اب تمہاری باری ہے۔“ لوئز البرٹو کا کہنا ہے کہ ”داعش کے اس جلاد کی طرف سے کی گئی اس ٹویٹ کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ یہ واقعی داعش کے اسی جلاد کی طرف سے کی گئی ہے اور ممکنہ طور پر شدت پسند کھیلوں کے میدان، قریبی ریلوے سٹیشن و دیگر مقامات اور کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے کر سکتے ہیں۔ “ واضح رہے کہ برازیل میں اگست میں شروع ہونے والے ریو اولمپکس مقابلوں میں دنیا بھر سے5لاکھ سے زائدشائقین کی شمولیت متوقع ہے۔