ٹیک آف کرنے سے چند لمحے پہلے مسافر جہاز میں ایک کاغذ پر ایسی تحریر لکھی مل گئی کہ افراتفری پھیل گئی، مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں کیونکہ۔۔۔

ٹیک آف کرنے سے چند لمحے پہلے مسافر جہاز میں ایک کاغذ پر ایسی تحریر لکھی مل گئی ...
ٹیک آف کرنے سے چند لمحے پہلے مسافر جہاز میں ایک کاغذ پر ایسی تحریر لکھی مل گئی کہ افراتفری پھیل گئی، مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں کیونکہ۔۔۔

  

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری ایئرلائنز کی پرواز ایم ایس 804کی تباہی کے بعد ترکی کے ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ ہیں۔ اس کے باوجود گزشتہ روز ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پر ایک طیارے سے ایک ایسا خط برآمد ہوا کہ اس میں بیٹھے مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ترک طیارے سے برآمد ہونے والے اس کاغذ پر لکھا تھا کہ ”جہاز میں بم ہے۔“ جس وقت یہ کاغذ برآمد ہوا اس وقت تک 134مسافر طیارے میں بیٹھ چکے تھے اور طیارہ پرواز کرنے کے قریب تھا۔ تاہم بم کی افواہ پر پرواز روک لی گئی اور مسافروں کو اتار کردوبارہ چیکنگ کی گئی۔

لینڈنگ کے دوران آخری لمحے پر پائلٹ کو رن وے پر ایسی چیز نظر آگئی کہ ہوش اڑگئے اور پھر۔۔۔ کیا چیز تھی؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

ترکش ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”طیارے میں بم کی اطلاع محض افواہ تھی۔ یہ پرواز استنبول سے ترکی کے دوسرے شہر کیسری جانے والی تھی۔ اس کے مسافروں کے لیے ایک اور جہاز کا بندوبست کر کے انہیں روانہ کر دیا تھا۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔“ واضح رہے کہ ترکی میں خودکش حملوں میں اضافہ ہونے کے باعث بھی ملک کے ایئرپورٹس پر سکیورٹی انتہائی سخت کی جا چکی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں ترکی سے قاہرہ جانے والی ایک پروازناخوشگوار واقعے کا شکار ہو چکی ہے۔ اس پرواز کو ایلڈن مصطفی نامی ایک شخص نے ہائی جیک کرکے قبرص میں اترنے پر مجبور کر دیا تھا۔ وہ شخص اپنی بیوی سے ملنا چاہتا تھا اس لیے اس نے طیارہ ہائی جیک کیا۔ تاہم مسافروں اور طیارے کو گھنٹوں محبوس رکھنے کے بعد ملزم نے سرنڈر کر دیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -