حکمران نظریاتی و معاشی دہشت گرد ہیں ، امریکی ڈرون پاکستانی حدود میں حملہ کررہاتھا تو کیا ہمارے ادارے سورہے تھے ؟سراج الحق

حکمران نظریاتی و معاشی دہشت گرد ہیں ، امریکی ڈرون پاکستانی حدود میں حملہ ...
حکمران نظریاتی و معاشی دہشت گرد ہیں ، امریکی ڈرون پاکستانی حدود میں حملہ کررہاتھا تو کیا ہمارے ادارے سورہے تھے ؟سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے حکمرانوں کونظریاتی اور معاشی دہشتگردقراردیتے ہوئے انہیں ملک کیلئے خطرہ قرار دیدیا اور کہاکہ وزارت دفاع جواب دے جب امریکی ڈرون طیارہ سینکڑوں کلومیٹرپاکستانی حدود کے اندر اپنے ہدف کونشانہ بنارہاتھا توکیاپاکستانی ادارے سورہے تھے ؟ان حکمرانوں کی موجودگی میں ہماری جغرافیائی حدود محفوظ ہیں نہ نظریاتی حدود۔

پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم اوروزارت دفاع کے مابین ڈرون حملے پر بیانات تضادات کاشکار ہیں  پاکستانی حدود میں مجرموں کوپکڑنااورانہیں سزادیناریاست کی ذمہ داری ہے، کسی دوسرے ملک کو پاکستانی حدود میں کارروائی کااختیارحاصل نہیں ،امریکی طیارے نے جب سینکڑوں کلومیٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو کر  اپنے ہدف کونشانہ بنایا تو پاکستانی ادارے کیوں خاموش رہے ؟

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران نظریاتی اور معاشی دہشتگردی میں ملوث ہیں جن سے پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہے ،موجودہ بدعنوان عناصر کبھی بھی محفوظ پاکستان کے ضامن نہیں ہوسکتے، مجرم دہشتگردہو یا کوئی اور قانون توڑنے والا ،اس کو گرفتارکرناریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت پاکستان اورحکمران امریکی عینک سے ملک کو دیکھنے کے بجائے ملکی مفادات کو مدنظررکھ کر فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ س وقت دنیا کے نقشے پر مسلم ممالک کی حالت ایسی ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ، افغانستان سے لیکر عرب ممالک تک بارود کے ڈھیر میں بدل چکے ہیں ، سعودی عرب ،ایران اور پاکستان کی طرف خطرات منڈلا رہے ہیں۔پاکستان میں دشمن کی فوجیں داخل ہوکر حملہ کرتیں ہیں اور پھر ہمارے وزیر اعظم صاحب اعلان فرماتے ہیں کہ ڈرون حملے کے بعد مجھے اطلاع دی گئی، اس سے بڑی شرم کی اور کیا بات ہوسکتی ہے ۔

مزید :

قومی -