ڈاکٹر عاصم کی ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں تمام جائیدادیں منجمد کر دی گئیں :نیب سندھ

ڈاکٹر عاصم کی ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں تمام جائیدادیں منجمد کر دی گئیں :نیب ...
ڈاکٹر عاصم کی ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں تمام جائیدادیں منجمد کر دی گئیں :نیب سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب سند ھ نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ضلع جنوبی اور وسطی میں تمام جائیدادیں منجمد کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کا کہناتھا کہ عوامی اور سرکاری مفاد میں جائیداد منجمد کی گئی ہے اور جائیداد منجمد کرنے کے احکامات احتساب عدالت سے حاصل کے گئے تھے ۔نیب کا کہناتھا کہ عدالتی احکامات کے بغیر جائیداد منتقل،فروخت یا مالکانہ حقوق نہیں دیئے جائیں گے ،ڈاکٹرعاصم کی ضلع جنوبی میں 13فلیٹس ،9دکانیں ،6بنگلوز اور پلاٹس ہیں جبکہ ضلع وسطی میں ان کی 9جائیدادیں ہیں ۔

مزید :

کراچی -