ہائی کورٹ:سنگل بنچ کا فیصلہ معطل،پنجاب ریونیو اتھارٹی کو کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

ہائی کورٹ:سنگل بنچ کا فیصلہ معطل،پنجاب ریونیو اتھارٹی کو کام جاری رکھنے کی ...
ہائی کورٹ:سنگل بنچ کا فیصلہ معطل،پنجاب ریونیو اتھارٹی کو کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل،ٹیکس وصولی اورچیئرمین کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے 193مزید اپیلوں پرحکم امتناعی جاری کر دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے پنجاب اتھارٹی کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اتھارٹی کی تشکیل کے خلاف 200 سے زائد درخواستوں کو منظور کیا تھا،انہوں نے کہا کہ عدالت کو حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں،عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی قانون کے تحت قائم کی گئی ہے اور ٹیکس کی وصولی کرسکتی،عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،دورکنی بنچ نے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیاہے،عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو 28ستمبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -