کوئٹہ امریکی ڈرون حملہ ،ملی یکجہتی کونسل نے 27مئی کو ملک بھر میں ’’یوم سیاہ‘‘ منانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ امریکی ڈرون حملہ ،ملی یکجہتی کونسل نے 27مئی کو ملک بھر میں ’’یوم ...
کوئٹہ امریکی ڈرون حملہ ،ملی یکجہتی کونسل نے 27مئی کو ملک بھر میں ’’یوم سیاہ‘‘ منانے کا اعلان کر دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملی یک جہتی کونسل نے27مئی کو ملک بھر میں پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا،پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکانے کی جو سازش کی جا رہی ہے،ملی یک جہتی کونسل اس کا توڑ کرے گی۔

پشاور میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ27مئی کو ملک بھر میں پاکستانی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا ، پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور جمعہ کے خطبات میں مختلف مسالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بلوچستان کے علاقہ میں امریکی ڈرون حملے کو پاکستان کی سا لمیت اور جغرافیائی حدود پر حملہ قرار دیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ اگلے جمعہ (27مئی )کو ڈرون حملوں کے خلاف ملک بھر یوم سیاہ منایا جائے گا اور ملک بھر کی مساجد میں آئمہ اور خطیب امریکی جارحیت کی مذمت کریں گے۔اجلاس نے ان حملوں کو ملک کی نظریاتی اور جغرافائی سا لمیت پر حملہ قرار دیا۔آئینی اجلاس نے ان حملوں کاسدباب نہ کرنے اور اس کے خلاف واضح موقف اختیار نہ کرنے پر حکومت پاکستان کے موقف کی بھی مذمت کی گئی۔

مزید :

قومی -