ڈرون حملوں پر اوباما کا حاکمانہ بیان افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے : مفتی محمدنعیم

ڈرون حملوں پر اوباما کا حاکمانہ بیان افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے : مفتی ...
ڈرون حملوں پر اوباما کا حاکمانہ بیان افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے : مفتی محمدنعیم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتم مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ڈرون حملوں کے حوالے سے اوبامہ کاحاکمانہ بیان افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے،امریکا دشمنوں کی ملی بھگت سے افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتاہے، حالیہ ڈورون حملہ ایران میں کیوں نہیں ہوا؟ امریکا اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے تو ہمارے حکمرانوں کو ملکی مفادات کا خیال کیوں نہیں آتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مفتی محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر امریکی صدر کی ڈھٹائی افسوسناک ہے،امریکا ،بھارت اور دیگر پاکستان دشمن ممالک ملکر پاک چین راہداری کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، حالیہ ڈرون حملہ اسی سازش کی ایک کڑی ہے ، باراک ابامہ نے ڈورن حملے جاری رکھنے کا بیان دیکرپاکستانی قوم کی تذلیل کی ہے، ایک طرف ڈورون حملوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت کو کچلا جارہاہے تو دوسری جانب ایسے بیان دیکر قوم کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکی پالیسیوں پر گامزن اور جی حضوری میں مصروف ہیں ، حکمرانوں نے ملک کو امریکی کالونی بنادیا ہے، جب چاہے جہاں چاہے امریکی کسی کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں،حکمرانوں کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، امریکی جی حضوری سے نکل کر قومی تشخص کو برقرار رکھیتے ہوئے فیصلے کیے جائیں ماضی میں کی گئی ڈکٹیٹر کی غلطیوں کی سزا آج قوم کو بگھتنا پڑرہاہے۔

مزید :

کراچی -