دبئی میں تین پاکستانیوں کی مل کر اپنے ہی ہم وطن سے تاریخ کی شرمناک ترین حرکت، جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے

دبئی میں تین پاکستانیوں کی مل کر اپنے ہی ہم وطن سے تاریخ کی شرمناک ترین حرکت، ...
دبئی میں تین پاکستانیوں کی مل کر اپنے ہی ہم وطن سے تاریخ کی شرمناک ترین حرکت، جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم تین پاکستانی نوجوانوں پر شیطان ایسا سوار ہوا کہ قانون کا ڈر رہا نہ اپنی عزت کا پاس۔ جنسی جنون میں مبتلاءان وحشیوں نے شرم و حیا کی تما م حدیں پھلانگتے ہوئے اپنے ہی ہم وطن نوجوان کی اجتماعی آبرو ریزی کر ڈالی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ رات کے وقت سورہا تھا کہ اچانک اسے محسوس ہوا کہ کوئی اس کی کمر کو چھورہا تھا اور اس کی آنکھ کھل گئی۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ جب اس نے موبائل فون کی لائٹ جلا کر دیکھا تو اس کے ہم وطن تین نوجوان اس کے اردگرد موجود تھے۔ تینوں قابل اعتراض حالت میں تھے اور انہوں نے نشہ بھی کر رکھا تھا۔

دبئی میں پاکستانی خاتون کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ، کروڑوں روپے سے محروم ہوگئی
ان تینوں نے نوجوان کو جنسی فعل پر مائل کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس نے انکار کیا تو زبردستی پر اتر آئے۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے تھپڑ مارے گئے اور کمرے سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ اس نے بتایا کہ تینوں وحشی نوجوانوں نے بزور طاقت باری باری اس سے زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔
ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو متاثرہ نوجوان کی حالت غیر تھی اور وہ شدید ذہنی صدمے کا بھی شکار تھا۔ ملزمان نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تاہم بعدازاں ان میں سے ایک نے اجتماعی زیادتی کا انکشاف کیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ یہ معاملہ اس سے پہلے بھی پیش آ چکا تھا۔ عدالت اس مقدمے کی مزید سماعت 15 جون کو کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -