’غیر ملکیوں سے نوکریاں لے کر اِن 19ہزار سعودیوں کو دے دیں گے‘ سعودی عرب میں تیاری مکمل

’غیر ملکیوں سے نوکریاں لے کر اِن 19ہزار سعودیوں کو دے دیں گے‘ سعودی عرب میں ...
’غیر ملکیوں سے نوکریاں لے کر اِن 19ہزار سعودیوں کو دے دیں گے‘ سعودی عرب میں تیاری مکمل

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے منصوبے کا ایک اہم مرحلہ مکمل کرتے ہوئے ہزاروں سعودی شہریوں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے ، اور اب یہ سعودی شہری غیر ملکیوں کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ موبائل مینٹیننس اینڈ سیلز کے شعبے میں 19ہزار سے زائد سعودی مردوں اور خواتین کو تربیت دی جاچکی ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی نیشنلائزیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز رمضان المبارک سے ہورہا ہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی کمیونیکیشن شعبے کی 50 فیصد ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کردی جائیں گی جبکہ اس مرحلے کے آغاز کے تین ماہ بعد اس شعبے کی تمام ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کردی جائیں گی۔

سعودی عرب میں وہ ایک شعبہ جس میں ابھی بھی غیر ملکیوں کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں

ٹیلی کمیونیکیشن کی تربیت پانے نوجوانوں میں سے 7154 نے بیسک موبائل فون مینٹیننس کی تربیت حاصل کی ہے، کسٹمر سروس کے لئے 6228 گریجوایٹس کو تربیت دی گئی، جبکہ 5702 گریجوایٹس کو سیلز کے شعبے میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت آنے والے دنوں میں ہزاروں مزید شہریوں کو بھی تربیت فراہم کرے گی تاکہ یہ غیر ملکیوں کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

دریں اثناءہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے کاروباری مالکان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رجسٹریشن اور دستیاب اسامیاں پوسٹ کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر نیشنل پورٹل کو وزٹ کریں۔ اس پورٹل کے ذریعے نئے گریجوایٹ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور دستیاب ملازمتوں کی معلومات بھی باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -