’اس سٹور میں موجود ہر شخص کو مفت آئی فون دے دو‘ شاپنگ پر آئے 78 بیویوں کے شوہر سعودی شہری کے اعلان نے افراتفری مچادی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو۔۔۔

’اس سٹور میں موجود ہر شخص کو مفت آئی فون دے دو‘ شاپنگ پر آئے 78 بیویوں کے شوہر ...
’اس سٹور میں موجود ہر شخص کو مفت آئی فون دے دو‘ شاپنگ پر آئے 78 بیویوں کے شوہر سعودی شہری کے اعلان نے افراتفری مچادی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو۔۔۔

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب امراءکی شاہ خرچیوں کی قصے بہت مشہور ہیں لیکن برطانوی شہر کارڈیف میں ایک ایسا ’عرب شہزادہ‘ آ گیا کہ جس نے ایک اپیل سٹور میں موجود تمام آئی فون خرید کر مفت تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اخبار دی مرر کے مطابق’عرب شہزادہ‘ اپنے باڈی گارڈز کے ساتھ ایپل کے سٹور پر آیااور استفسار کیا کہ سٹور میں موجود تمام موبائل فونز کی مجموعی قیمت کتنی گی۔ جب سٹور منیجر نے حیرت کا اظہار کیا تو ’شہزادہ‘ بولا کہ وہ واقعی تمام موبائل فون خریدنا چاہتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بلند آواز میں یہ اعلان بھی کر دیا کہ سٹور میں موجود ہر شخص کو مفت آئی فون ملے گا۔ اس اعلان پر سٹور میں ہلچل مچ گئی، جو بعد ازاں حقیقت پتہ چلنے پر قہقہوں میں بدل گئی۔

قسمت ہو تو ایسی۔۔۔ سمندر میں نہانے کیلئے جانے والے شہری کو ایسی قیمتی ترین چیز مل گئی کہ زندگی ہی بدل گئی، مالا مال ہوگیا

یہ ’شہزادہ‘ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشہور کافی چین سٹار بکز کی ایک دکان پر بھی گیا۔ وہاں اس نے ایک ویٹرس کو بتایا کہ یہ کافی چین اس کے والد کی ملکیت ہے جس پر وہ بہت متاثر نظر آئی اورشہزادے کو تعظیم کے ساتھ تشریف رکھنے کی درخواست کرنے لگی۔ یہاں لوگ یہ جان کر بھی حیرت کا اظہار کر رہے تھے کہ اس ’شہزادے‘ کی 78 بیویاں ہیں اور وہ برطانیہ کی سیر کے دوران اربوں کھربوں کی خریداری کرنا چاہتا ہے۔ ’شہزادہ‘ ایک بڑے سٹور میں گھڑی خریدنے کے لئے بھی پہنچا اور بتایا کہ گھڑی کے لئے اس نے صرف چھ ملین پاﺅنڈ (تقریباً 90 کروڑ پاکستانی روپے) کا بجٹ رکھا ہے۔

جب لوگ خوب الو بن چکے تو بالآخر یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ ’شہزادہ‘ دراصل ایک پاکستانی نوجوان ہے، جس کا نام سنعان اختر ہے۔ 20 سالہ سنعان اپنے پاکستانی والدین کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہے اور وہ مضحکہ خیز ویڈیوز تیار کرنے کے لئے خصوصی شہرت حاصل کرچکا ہے۔ سنعان کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ اداکاری کی باقاعدہ تربیت نہیں رکھتا لیکن لوگوں کے لہجے اور تاثرات کی نقل کرنے کا فن خوب جانتا ہے۔ اس نے عرب شہزادے کا روپ دھار کر جو دلچسپ ویڈیو بنائی ہے اسے اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا ہے، جہاں اسے دیکھنے والے ہزاروں لوگ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -