نواز شریف پاکستان کے نہیں مخصوص علاقوں اور شہروں کے وزیر اعظم ہیں :ڈاکٹر فاروق ستار

نواز شریف پاکستان کے نہیں مخصوص علاقوں اور شہروں کے وزیر اعظم ہیں :ڈاکٹر ...
نواز شریف پاکستان کے نہیں مخصوص علاقوں اور شہروں کے وزیر اعظم ہیں :ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو تباہی کی طرف دھکیل کر پاکستان کی تباہی کا سامان پیدا کیا جا رہا ہے ، نواز شریف پاکستان کے نہیں مخصوص علاقوں اور شہروں کے وزیر اعظم اور ’’وزیر عالم ‘‘ہیں ،نواز شریف بتا دیں کہ وہ پاکستان کے کن شہروں کے وزیر اعظم ہیں ؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستانی ترقی کا انجن ہے ،کراچی کی ترقی اور خوشحالی کو روکنا پاکستان کی ترقی کو روکنے کے مترادف ہے ،غلط ویژن سے کراچی کو نظر انداز کر کے زیادتی کی جارہی ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومت بتائے کہ انہوں نے کراچی کے لئے کیا کیا ؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے نہیں مخصوص علاقوں اور شہروں کے وزیر اعظم ہیں ،انہیں سوچنا ہو گا کہ اگر کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا مگر کرا چی کو پانی کے لئے ترسا ترسا کر کرب و بلا بنایا جا رہا ہے ۔

مزید :

کراچی -