ریستوران میں ڈکیتی کرنے والوں کو سعودی پولیس ڈھونڈنے میں ناکام
جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ کے شمالی علاقے میں مچھلی فروخت کرنے والے مشہور ریستوران میں مسلح ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریستوران میں دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 20 ہزار ریال چھین لئے۔ ریستوران میں نصب کیمروں سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکو اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کیشیئر سے رقم طلب کی اور انکار پر ہوائی فائرنگ کردی اور رقم لے گئے، انہوں نے گاہکوں کو بھی خوفزدہ کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے ڈاکوﺅں کا سراغ لگانے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔