مابوئل دکانوں پر سعودائزیشن کا پہلا مرحلہ یکم رمضان سے شروع ہوگا

مابوئل دکانوں پر سعودائزیشن کا پہلا مرحلہ یکم رمضان سے شروع ہوگا
مابوئل دکانوں پر سعودائزیشن کا پہلا مرحلہ یکم رمضان سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) وزارت محنت نے موبائل فروخت کرنے والی دکانوں کے مالکان کو آگاہ کیا ہے کہ 13 دن کے بعد 50 فیصد سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق موبائل فون فروخت اور ان کی مرمت کی دکانوں میں سعودائزیشن کا پہلا مرحلہ یکم رمضان سے شروع ہوگا جس میں 50فیصد فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔ یکم ذوالحج سے دوسرا مرحلہ نافذ العمل ہوگا ۔ وزارت محنت اور ترقی کے ترجمان خالد اباالخیل نے کہا کہ وزارت نے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے مکمل تیاری کرلی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد وزارت محنت اور تجارت کی ٹیمیں تفتیشی دوروں کا آغاز کریں گی اور وزارت محنت کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔ موبائل فروخت اور مرمت کرنے والی دکانوں میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے وزارت سے سعودی جوانوں کو تیار کرلیا ہے۔وزارت محنت نے مرد و خواتین کی تربیت کا خصوصی بندوبست کیا ہے، اب تک وزارت کے پاس 19 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہیں جو کہ تربیت کرچکے ہیں۔ ان میں چار ہزار خواتین نے بھی تربیتی کورس مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی سعودائزیشن سے جہاں سعودی مرد و خواتین مالی طور پر مضبوط ہوں گے وہاں اس شعبے میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کا بھی انسدادہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -