پانامہ پیپرز تحقیقات ،پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ،پہلا اجلاس کل اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہو گا

پانامہ پیپرز تحقیقات ،پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ،پہلا اجلاس ...
پانامہ پیپرز تحقیقات ،پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ،پہلا اجلاس کل اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہو گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کا ضابطہ کارطے کرنے کے لئے 12 پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں حکومت اوراپوزیشن کے 6،6 ارکان شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیے گئے 12 ناموں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجھوائے گئے ناموں میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، اکرم درانی اور میر حاصل بزنجو شامل ہیں جب کہ اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔کمیٹی پاناما لیکس کے معاملات کی تحقیقات کے لیے ٹرمز آف ریفرنس طے کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل 4 بجے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہوگا،کمیٹی دو ہفتوں کے دوران معاملات کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز طے کرے گی۔

مزید :

قومی -