صوبائی وزیرداخلہ کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا:، میر سرفراز بگٹی

صوبائی وزیرداخلہ کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ...
صوبائی وزیرداخلہ کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا:، میر سرفراز بگٹی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا۔

اسپینی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مذموم واقعات سے حکومت اور عوام کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے اور بلوچستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انکا پیچھا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

مزید :

کوئٹہ -