ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار کر لیا :وزارت داخلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزرارت داخلہ نے کہا ہے کہ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار گرفتار کر لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے حکمل پر رفیق ترین نامی تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلدار نے 2005میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔