امریکہ نے پھر پاکستان سے ”ڈو مور “کا مطالبہ کردیا ،پاکستان دہشت گرد وں کے ٹھکانے تباہ کر نے کے لیے مزید اقدامات کرے:مارک ٹونز

امریکہ نے پھر پاکستان سے ”ڈو مور “کا مطالبہ کردیا ،پاکستان دہشت گرد وں کے ...
امریکہ نے پھر پاکستان سے ”ڈو مور “کا مطالبہ کردیا ،پاکستان دہشت گرد وں کے ٹھکانے تباہ کر نے کے لیے مزید اقدامات کرے:مارک ٹونز

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ”ڈو مور “کا مطالبہ کردیا ۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونز کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کئی بار آگاہ کیا کہ دہشت گرد پناہ کے لیے اس کی سرزمین استعمال کر تے ہیں ۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا علم ہے ،پاکستان میں دہشت گردوں نے کئی حملے کیے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئر نگ کرتے ہیں ،حقانی نیٹ ورک کا معاملہ بھی اٹھاتے ہیں ۔مارک ٹونز نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ملا منصور افغانستان میں ہمارے خلاف حملے کرتا تھا ،اس کی ہلاکت سے افغانستان میں امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ختم ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ کی خبروں کا علم ہے کہ ملا منصور کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا ،پاکستان سے کہہ چکے ہیں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملا منصور کے معاملے پر ایران سے وضاحت نہیں مانگی ۔داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مارک ٹونز نے کہا کہ داعش مشترکہ دشمن ہے ،شام میں کئی مقامات سے داعش کی بے دخلی خوصلہ افزا ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش کو ختم کرنے کے لیے 66ملکوں کے اتحاد کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ماہ کے دوران داعش کو ختم کرنے کی کوششیں بڑھا دی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -