ایرانی بندرگاہ چا بہار میں بھارتی سرمایہ کاری ایران پر عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے: امریکی نائب سیکریٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی ایشیانشا ڈسائی

ایرانی بندرگاہ چا بہار میں بھارتی سرمایہ کاری ایران پر عالمی پابندیوں کی ...
ایرانی بندرگاہ چا بہار میں بھارتی سرمایہ کاری ایران پر عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے: امریکی نائب سیکریٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی ایشیانشا ڈسائی

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب سیکریٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی ایشیا نشا ڈسائی بسوال کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چا بہار میں بھارتی سرمایہ کاری ایران پر عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، اس معاہدے کا بغور جائزہ لینا ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینٹ میں سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران نشا ڈسائی کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کو ایران پر پابندیوں سے متعلق آگاہ کر چکا ہے اور ان پابندیوں کے تناظر میں چابہار معاہدے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایران سے معاشی پابندیاں تو ہٹا لی گئی ہیں تاہم دوطرفہ تجارت کے لئے بعض شعبوں میں اب تک پابندیاں عائد ہیں۔ دوسری جانب بھارت اور ایران نے حال ہی میں چا بہار بندرگارہ پر پچاس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -