کرپشن سے متعلق تمام امور پر غور ہو گا ،نیت صاف ہو تو 2ہفتوں میں متفقہ ٹی اوآربنالیں گے:بیرسٹر محمد علی سیف

کرپشن سے متعلق تمام امور پر غور ہو گا ،نیت صاف ہو تو 2ہفتوں میں متفقہ ٹی ...
کرپشن سے متعلق تمام امور پر غور ہو گا ،نیت صاف ہو تو 2ہفتوں میں متفقہ ٹی اوآربنالیں گے:بیرسٹر محمد علی سیف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے راہنماسینیٹر محمدعلی سیف نے کہاہے کہ انہیں امیدہے کہ 2ہفتوں میں متفقہ ٹی اوآربنالیں گے،معاملے کوسلجھانے کیلئے راستے میں حائل رکاوٹوں کودورکرناہوگا،اس معاملے کومحدودکرنایاوسیع کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئےقومی پارلیمانی کمیٹی کے رکن سینیٹر  محمدعلی سیف نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کاپہلااجلاس بدھ کوہوگا،ہمارے پاس ٹی اوآربنانے اورمعاملے کومنطقی انجام تک پہنچانے کاٹارگٹ ہے ،اوراس میں بہت سی مشکلات بھی ہیں اگرسب کی نیت صاف ہے توامیدہے کہ دوہفتوں میں کمیٹی متفقہ طورپرٹی اوآرتیارکرلیگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ کرپشن سے متعلق تمام امورپرغورکیاجائے تاہم اس کونہ توبہت محدودکرسکتے ہیں اورنہ ہی اس کواتناوسیع کرسکتے ہیں، اگرہم پانامہ لیکس کو صرف وزیراعظم تک محدودرکھیں گے تویہ تعصب نظرآئے گااوراگروسیع کریں گے توپھرمعاملہ لٹک جائے گا،ہمیں کرپشن اورپانامہ لیکس پرتوجہ رکھنی ہوگی۔

مزید :

قومی -