مری میں نئے 3D سینما کا قیام

مری میں نئے 3D سینما کا قیام

  

لاہور(فلم رپورٹر) ملک بھر میں مقبول سب سے بڑی سینما چین سینی پیکس نے مری شہر میں اپنے نویں سینما کے قیام کا اعلان کردیا،296نشستوں پر مشتمل تھری ڈی سینما کو مری شہر میں واقع جی پی او روڈ پر آرٹس کونسل کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس میں صارف دیگر تفریح کے ساتھ معیاری فلموں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینی پیکس سینما کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا کا کہنا تھا کہ مری جیسے شہر میں تھری ڈی سینما کا قیام نہ صرف مقامی افراد کی تفریح کا باعث بنے گا بلکہ اس سے دور دراز سے آئے سیاح اپنے خاندان کے ہمراہ معیاری تفریح حاصل کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ سینی پیکس سینما ایسے افراد کی تفریح کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادار کرے گا، جہاں سیاح ملکی اور غیر ملکی فلموں سے اپنے سفر کو مزید دلچسپ بناسکیں گے۔

مزید :

کلچر -