ایتھوپیا کے ٹیڈروس ادھانوم ڈبلیو ایچ او کے نئے چیف منتخب ، پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر ووٹنگ کا پہلا مرحلہ ہی ہار گئیں

May 24, 2017 | 12:12 AM

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایتھوپیا کے ٹیڈروس ادھانوم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے نئے چیف منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ ڈبلیو ایچ او کے پہلے افریقی اور پہلے غیر ڈاکٹر سربراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی دوڑ میں ایتھوپیا کے سابق وزیر صحت ٹیڈروس ادھانوم ، برطانیہ کے ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو اور پاکستانی ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر ثانیہ نشتر مضبوط ترین حریف تھے جبکہ انتخابات میں مجموعی طور پر 6 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔ ڈبلیو ایچ او چیف کیلئے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی گئی۔
منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر مقابلے سے باہر ہوگئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹیڈروس اور ڈیوڈ کے مابین ووٹنگ ہوئی۔ فائنل انتخاب میں ایتھوپین ٹیڈروس نے 133 ووٹ حاصل کرکے ڈبلیو ایچ او چیف کی نشست حاصل کی جبکہ ان کے حریف برطانوی امیدوار صرف 50 ووٹ ہی حاصل کر پائے۔

مزیدخبریں