بیٹے کو نوکری باپ کے مرنے پر ملتی ہے تو چلو مر جاتا ہوں

May 24, 2017 | 02:35 PM

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانچ بیٹیوں اور تین بیٹوں کے 59 سالہ باپ وزارت داخلہ کے نائب قاصد نے منگل کو دفتر کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔ 30 فٹ کی بلندی سے گرنے کی وجہ سے ڈھانچہ بری طرح توڑ پھوڑ کا شکار ہو گیا ہے، متوفی محمد اقبال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہنے والا اور جی ٹین ون میں کوارٹر نمبر 108 میں رہائش پذیر تھا ، محمد اقبال علیل ہونے کی وجہ سے ساڑھے چار ماہ کی چھٹی پر تھا ، 22 مئی کو اس نے اپنی چھٹی ختم کرا کر جوائننگ دے دی تھی اور ایک سال کی ایل پی آر کی درخواست دے دی تھی، منگل کو وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ آفس پہنچا اور ایڈمن افسر کو بیٹے کی ملازمت کے لیے درخواست دی، جہاں اسے بتایا گیا کہ باپ کی جگہ بیٹے کی ملازمت کیلئے ضروری ہے کہ باپ کا دوران ڈیوٹی انتقال ہو جائے جس پر محمد اقبال کو وہیں چھوڑ کر پاک سیکرٹریٹ کے آربلاک کی چھت پر پہنچا اور چھلانگ لگادی اسے شدید زخمی حالت میں پولی کلینک پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق دفتر آنے سے پہلے بھی محمد اقبال پولیس کلینک گیا تھا وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھا اور ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے بیٹے کو ملازمت دلانے کا خواہاں تھا تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس کے پاس سرکاری چھت موجود رہے۔

مزیدخبریں