وسیم اکرم کی ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ سٹورٹ براڈ کے نشانے پر
لارڈز (نیٹ نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کے نشانے پر آ گیا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ براڈ پاکستان کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، انہیں اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے، وسیم اکرم نے 414 اور براڈ نے 410 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
ط، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے لارڈرز میں شروع ہو گا۔