سرفراز بطور کپتان لارڈز ٹیسٹ تاریخی بنانے کے خواہاں

سرفراز بطور کپتان لارڈز ٹیسٹ تاریخی بنانے کے خواہاں

لندن(نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ لارڈز ٹیسٹ کو اپنی کارکردگی سے یارگار بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لارڈز پر پہلی بار نہیں کھیل رہا لیکن بطور کپتان یہاں ٹیسٹ کھیلنا پہلا تجربہ ہے جسے اپنی کارکردگی کے ساتھ یادگار بنانے کی خواہش ہے۔سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کو تسلیم کیا کہ میزبان انگلش ٹیم گھر میں مضبوط ہو گی تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حالیہ عرصے میں انگلش ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ہے۔انگلینڈ کو لارڈز میں ہرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ممکن ہے تاہم شکست کا کڑوا گھونٹ بھی ہمیں پینا پڑ سکتا ہے جو کھیل کا حصہ ہے، البتہ بطور کپتان میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے۔موسم کے سوال پر سرفراز احمد بولے یہ بڑا دلچسپ سوال ہے، ہمیں انگلینڈ آئے ہوئے کافی وقت گزر چکا لیکن کبھی ہم گرمی میں کھیلتے ہیں اور کبھی اتنی سردی میں میدان میں اترنا پڑتا ہے کہ جیبوں سے ہاتھ باہر نکالنے کا دل ہی نہیں کرتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...