پاکستا ن اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ آج شروع

پاکستا ن اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ آج شروع

لندن(نیٹ نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے تاریخی گراؤنڈلارڈز میں شروع ہوگا،لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے12رکنی سکواڈ منتخب کرلیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے مابین81ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان کی ٹیم نے 20 ٹیسٹ میچز جیتے 24ہارے اور 37ڈرا ہوئے،قومی ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں کوچز کی زیرنگرانی کئی گھنٹے بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں جس سے ٹیم اس ٹیسٹ کیلئے پوری طرح تیارہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے لارڈز کرکٹ گرانڈ میں کوچز کی زیرنگرانی کئی گھنٹے بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں جس سے ٹیم اس ٹیسٹ کیلیے پوری طرح تیارہے۔ پاکستان کی ٹیم کے لئے انگلینڈ کے خلاف فتوحات بہت اہم اور فتوحات کے نتیجے میں پاکستان ٹیم عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتی ہے اور پاکستان ٹیم کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن اپنے نام کر لے تاہم اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1954 سے 2016 تک دنیا کی مختلف گراؤنڈز پر81 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 20ٹیسٹ میچز جیتے 24ہارے اور 37ڈرا ہوئے۔ ا انگلینڈ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 51میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 11میچز جیتے 22ہارے اور 18ڈرا ہوئے۔

یو اے ای میں ہونے والے میچز میں پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ وہاں پر مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین 6 میچز ہوئے جس میں پاکستان نے پانچ میچ جیتے اور ایک برابر رہا ۔

دوسری جانب لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسکواڈ میں سے 12کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا۔پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ لائن اپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کے ساتھ حسن علی بھی شامل ہیں۔انہوں نیبتایاکہ حسن علی اور راحت علی میں سے کوئی ایک فائنل الیون کا حصہ بنے گا۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمد عامر مکمل فٹ اور میچ کیلئے تیار ہیں جبکہ اوپننگ بلے باز امام الحق نے خود کو ثابت کردیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...