پاکستانی ٹیم انگلش ٹیم کودبا ؤمیں لانے کی اہل ہے،مکی آرتھر

پاکستانی ٹیم انگلش ٹیم کودبا ؤمیں لانے کی اہل ہے،مکی آرتھر

لندن(نیٹ نیوز)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہماری ٹیم نوجوان اورناتجربہ کارلیکن شکست کے خوف سے آزاد اورانگلش ٹیم کودباؤ میں لانے کی اہل ہے۔مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ دوسال قبل پاکستان نے انگلینڈ سے سیریز دو،دوسے برابرکی تھی۔اس ٹیم میں شامل یونس خان،مصباح الحق اوریاسرشاہ موجود نہیں ہیں۔ لیکن ہماری نوجوان اورناتجربہ کارٹیم شکست کے خوف سے آزاداوراٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم کوآسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مسلسل دوسیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان سے سیریز نہ جیتنے پربغیرٹیسٹ کے ان کے13ٹیسٹ ہوجائیں گے۔ جو انگلش ٹیم کافتح کے بغیرطویل ترین دورانیہ ہوگا۔اس کے برعکس پاکستان ٹیم کا مورال آئرلینڈ کوپانچ وکٹوں سے ہراکر بلند ہواہے۔

ہیڈ کوچ کاکہناتھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی انگلینڈ کودباؤ میں رکھنے کی اہل ہیں۔اظہرعلی اوراسد شفیق عظیم مصباح اوریونس کاخلا پرکرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی