ڈیوڈ مالان گرین شرٹس کیخلاف رنز کے ا نبار لگانے کیلئے تیار

ڈیوڈ مالان گرین شرٹس کیخلاف رنز کے ا نبار لگانے کیلئے تیار

لندن(نیٹ نیوز)انگلش بیٹسمین ڈیوڈ مالان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ سکواڈ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ موسم گر ما میں ہونے والے میچوں میں اچھی پرفارمنس دکھانے میں کامیاب رہے تو یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ لمبے عرصے تک انگلش ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ڈیوڈ مالان کے مطابق ان کے پاس پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کا اچھا موقع ہو گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں انگلش ٹیم کی 4-0سے مایوس کن شکست کے باوجود چند مثبت چیزوں میں ایک ڈیوڈ مالان کی شاندار کارکردگی تھی جنہوں نے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 383 رنز بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...