رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کل سے لیڑر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں ماسٹر سنگلز مقابلے ہونگے۔