ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ایونٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ، یوگینڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گی، 7 جولائی کو افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور یوگینڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جولائی کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے، 11 جولائی کو آرام کا دن ہو گا جبکہ سیمی فائنلز 12 جولائی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔