ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، اظہر شاہ

ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، اظہر شاہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر شاہ نے کہا کہ ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سائیکلسٹ کیلئے ویلڈرم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایک ویلڈرم لاہور میں موجود ہے جو کہ خراب ہے لیکن ہم کئی بار پنجاب سپورٹس بورڈ کی کو لکھ چکے ہیں لیکن ابھی تک اس ویلڈرم کو مرمت نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں ویلڈرم بنائیں جائیں تاکہ سائیکلنگ کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ہر سال ایک کھلاڑی اور ایک کوچ کو تربیت کیلئے کوریا بھیج رہی ہے اس سال کھلاڑی حلیمہ اور کوچ مصباح مشتاق کو تربیت کیلئے بھیجا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی