سری لنکا کرکٹ کا 33 کھلاڑیوں کیلئے سالانہ کنٹریکٹس کا اعلان
کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ نے سال 2017ء کے دوران ریکارڈ منافع ملنے کے بعد کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 34 فیصد اضافہ کر دیا، 33 کھلاڑیوں کیلئے سالانہ کنٹریکٹس کا اعلان بھی کر دیا گیا، فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کو فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 33 کھلاڑیوں کو پانچ کیٹگریز میں رکھا گیا ہے، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، رنگناہیراتھ، سرنگالکمل اور دیمتھ کرونارتنے اے کیٹگری، اپل تھرنگا اور دلروون پریرا بی کیٹگری، کوسل مینڈس، نیروشن ڈکویلا، دانن جایا ڈی سلوا، کوسل پریرا اور تھسارا پریرا سی کیٹگری، آکیلا دانن جایا، دشمانتھا چمیرا، آسیلا گونارتنے، دانشکا گوناتھلیکا اور نووان پرادیپ ڈی کیٹگری جبکہ سدیرا، سمارا وکراما، روشن سلوا، لاہیرو تھریمانے، لاہیروگاماگے، وشوا فرننڈو، لکشن سنداکن، جیفری وانڈرسے، داسن شناکا، کوشل سلوا، شیہان مدوشنکا، لاہیرو کمارا، مالنتھا پشپا کمارا، آمیلا آپنسو، وانیدو ہسارنگا، ایسورو اودانا اور دلشان موناویرا پریمیئر کیٹگری میں شامل ہیں۔
Back to Conversion Tool