جان، لاجووچ اور کیمرون لیون اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جان، لاجووچ اور کیمرون لیون اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس(نیٹ نیوز) جان اسنر، لاجووچ اور کیمرون نورائے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ لیون اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلبٹ کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سربین کھلاڑی لاجووچ بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ہورنسکائی کو شکست فاش سے دوچار کیا، برطانیہ کے کیمرون نورائے نے جرمن کھلاڑی مارٹرر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی