’’ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالحکومت بہاولپور ہوگا‘‘ تحریک انصاف اور نواب صلاح الدین عباسی میں معاملات طے پا گئے ،باضابطہ اعلان کل ہو گا

’’ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالحکومت بہاولپور ہوگا‘‘ تحریک انصاف اور نواب ...
’’ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالحکومت بہاولپور ہوگا‘‘ تحریک انصاف اور نواب صلاح الدین عباسی میں معاملات طے پا گئے ،باضابطہ اعلان کل ہو گا

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ،نواب صلاح الدین عباسی  نے اپنی جماعت ’’ بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی‘‘  کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بھی بہاولپور کے حوالے سے اہم معاملات طے پا گئے ہیں جس کا  با ضابطہ اعلان کل ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا  ۔

نجی ٹی وی چینل ”سمانیوز“ کے مطابق تحریک انصاف اور صوبہ بحالی بہاولپور کے قائد نواب صلاح الدین عباسی  کے درمیان صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں جن کے مطابق بہاولپور صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالحکومت ہوگا اور اس کا اعلان نواب صلاح الدین عباسی کل ایک پریس کانفرنس میں کریں گے جس میں وہ اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان بھی کریں گے ، تحریک انصاف کی جانب سے اس معاہدے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...