فاٹااصلاحات بل،آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا

فاٹااصلاحات بل،آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا
فاٹااصلاحات بل،آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے آئینی بل پرتمام جماعتیں متفق ہوچکی ہیں جو آج قومی اسمبلی مٰیں پیش کردیا جائے گا

نجی چینل ”جیو نیوز“کا دعوی ہے کہ فاٹا اصلاحا ت بل آج قومی اسمبلی کے اجلا س میں پیش کیاجائے گا۔گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی رہنماو¿ں کا پانچواںاجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا،جس میں بیرسٹر ظفر اللہ نے فاٹا اصلاحات کا آئینی مسودہ پیش کیا تاہم حکومتی اتحادیوں نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اختلاف رائے کا اظہار کیا، جبکہ جے یو آئی ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
حکومتی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ہماری قومی اسمبلی کی 12 سیٹیں قائم رکھی جائیں اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کے ساتھ دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں دی جائیں۔ اتحادیوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ڈی پیز جب دوبارہ واپس آئیں تو ایک بار پھر مردم شماری کی جائے۔
خیال رہے فاٹا اصلاحات کے آئینی مسودے کے مطابق فاٹا سے قومی اسمبلی کی 12 نشستیں اور سینیٹ کی موجودہ نشستیں اگلے 5 سال تک برقرار رہیں گی۔ایک سال میں صوبائی انتخابات ہوں گے جو الیکشن کمیشن الیکشن کرائے گا۔فاٹا میں صوبائی قوانین کا فوری اطلاق ہو گا اور منتخب حکومت قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت فاٹا کو 24 ارب روپے کے ساتھ 100 ارب روپے اضافی ملیں گے اور 10 سال کے لیے 1000 ہزار ارب روپے کا خصوصی فنڈ ملے گا جو کسی اور جگہ استعمال نہیں ہو سکے گا۔سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے اور ایف سی آر کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔