چین اور بھارتی فرموں کی آئی ٹی جوہر قابل کی مشترکہ تربیت
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے ممتاز کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروس فراہم کرنے والی کمپنی انسپر نے گذشتہ دہائی میں بھارت کی یو پی ٹی ای سی کے تعاون سے 10000سے زائد آئی ٹی پیشہ ور افراد کو تربیت دی ہے ،یہ بات انسپر کے ایک ذرائع نے بتائی ہے ،2008میں مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ میں قائم انسپر اور یو پی ٹی ای سی کے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت 42چینی یونیورسٹیوں کیلئے جدید سافٹ وئیر جوہر قابل کیلئے تربیتی سسٹم کو متعارف کرایا گیا ہے ،انسپر گروپ کے چیئرمین اور سی ای او پائیسو نے کہا کہ سمارٹ سٹی اور آن لائن ایجوکیشن جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹر نیٹ پر مبنی سولوشن کو زیادہ ممالک کی خدمت کرنی چاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔