امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 80 ڈالر فی بیرل سے زیادہ میں طے پائے جس کی وجہ وینزویلا کی پیداوار اور امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کی سپلائی میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.19 ڈالر (1.5 فیصد) بڑھ کر 80.41 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 59 سینٹ (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 72.83 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید :

کامرس -