چینی وزیراعظم کا ملک میں آزادتجارتی زون قائم کرنے پر زور

چینی وزیراعظم کا ملک میں آزادتجارتی زون قائم کرنے پر زور

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے وزارت تجارت اور قومی کسٹم کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہاکہ چین کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے محافظ کے طورپرزیادہ ملکوں کے ساتھ آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کوفروغ دیتاررہے گا اور شراکت داری او معقول مسابقتی ماحول میں دیگرممالک کیساتھ مشترکہ ترقی کوعملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتا رہیگا۔اجلاس میں گزشتہ برسوں میں کسٹم اصلاحات اور غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت دیگرامور کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے اس بات پرزوردیاکہ چین میں کھلی پالیسی پرعملدرآمدجاری رہیگا۔ اس حوالے سے غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے زیادہ سازگارماحول فراہم کیا جانا چاہیے، آزاد تجارتی زون کے کامیاب تجربات سے فائدہ اٹھاکرپورے ملک میں زیادہ آزاد تجارتی زون قائم کیے جانے چاہییں۔

مزید : کامرس