زکوۃ دینے کے باوجود غربت ختم نہیں ہوسکی‘ صدر فیصل آبادچیمبر

زکوۃ دینے کے باوجود غربت ختم نہیں ہوسکی‘ صدر فیصل آبادچیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہاہے کہ پاکستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ صدقہ اور خیرات دینے والے ملکوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک اس ملک سے غربت کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں پر عدم اعتماد کی وجہ سے لوگ انفرادی طور پر زکوۃٰ دینے کو ترجیح دیتے ہیں مگر زکوۃٰ لینے والے زیادہ تر ادارے نہ تو رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی ان کے اخراجات کا سالانہ آڈٹ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس رقم کا استعمال بھی شفاف نہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا شمار ملک میں سب سے زیادہ چیریٹی دینے والے شہروں میں ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں غربت کی شرح ملک کے دوسرے شہروں کی نسبت بہت کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی(سی ایس آر) کا تصور بہت واضح ہے ۔ صنعتی اداروں میں ہر رجسٹرڈ ورکر کیلئے سوشل سیکورٹی فیس ادا کی جاتی ہے جس سے ان ورکروں کوصحت سمیت دیگر ضروری سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں۔ اسی طرح ادارے اپنے ورکروں کو دیگر مراعات بھی دیتے ہیں تاہم مالی انتظامی اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں جن کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کی ضرورت ہے تا کہ ناگہانی بیماری کی وجہ سے ان کے معمول کے گھریلو اخراجات متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے تجویز دی کہ زکوۃٰ لینے والے ادارو ں کیلئے رجسٹریشن کی لازمی شرط رکھی جائے تا کہ زکوۃٰ کے شفاف استعمال سے حقیقی معنوں میں غربت کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید :

کامرس -