اتارچڑھاؤکے بعد انڈیکس میں237.43پوائنٹس اضافہ

اتارچڑھاؤکے بعد انڈیکس میں237.43پوائنٹس اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوبھی اتار چڑھاؤ کے بعدتیزی رہی تاہم کے ایس100انڈیکس42700 کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید 35ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت6.75فیصدکم جبکہ49.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بدھ کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42676پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی،سیمنٹ اور کیمیکلزسیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی43000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گرپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکاتاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 27.43پوائنٹس اضافے سے 427772.25پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب 24 کروڑ 36 لاکھ 88ہزار694روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر88کھرب63ارب24کروڑ40لاکھ98ہزار985روپے ہوگئی۔بدھ کو13کروڑ13لاکھ32ہزار710شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کی نسبت95لاکھ13ہزار20شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت303.00روپے اضافے سے7998.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے2170.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت53.49روپے کمی سے1031.51روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت19.29روپے کمی سے870.00روپے ہوگئی۔بدھ کوفیصل بینک کی سرگرمیاں ایک کروڑ82لاکھ74ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 3پیسے کمی سے23.99روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں69لاکھ19ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے کمی سے37.16روپے پر بندہوئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس5.35پوائنٹس اضافے سے20986.04پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس183.24پوائنٹس کمی سے72759.19پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس122.02پوائنٹس اضافے سے 31188.62پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید : کامرس