رمضان کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے‘خالد پرویز

رمضان کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے‘خالد پرویز

لاہور (کامرس رپورٹر)صدر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بینکوں سے لین دین پر عائد وِد ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے پر حکومتی ڈھٹائی افسوسناک ہے۔ حکومت مقتدر اور طاقتور حلقوں سے ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس سسٹم کو صحیح خطوط پر استوار کرنے، اسے آسان بنانے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کر سکا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...