این ٹی ڈی سی کا ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے شمالی اور جنوبی سسٹم کو مزید چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

این ٹی ڈی سی کا ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے شمالی اور جنوبی سسٹم کو مزید ...

لاہور (پ ر) بورڈ آف ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی نے قومی بجلی نظام میں بجلی کے خاطرخواہ اضافے کے پیش نظر ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے اسے مزید چھوٹے حصوں (Islands) میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیکنیکل سٹڈی کروانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ سسٹم کی حفاظت کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ملک کے شمالی حصے میں ٹرپنگ سے بجلی کی جزوی بندش سے بچا جاسکے۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز (21 مئی 2018ء) بورڈ آف ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بابر اقبال کی زیرصدارت واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوا۔

بورڈ کا یہ اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا جس میں ملک میں بجلی کے جزوی تعطل کے حقائق کا تعین کرنا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا مقصود تھا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی نے ملکی ترسیلی نظام کی مزید بہتری اور پائیداری کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ بورڈ نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پاور بریک ڈاؤن کی مکمل تحقیقات، تجزیہ کر کے وجوہات کا تعین کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے تاکہ سسٹم کو بچایا جاسکے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایسے عوامل پر تشویش کا اظہار کیا جو بجلی کی بندش کا باعث یا اس میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مینجمنٹ کو بجلی کے پیداواری یونٹس کی انتظامیہ کے ساتھ MVARs کو مستحکم بنانے اور بلیک سٹارٹ(Black Start) کی سہولت کی دستیابی کیلئے معاملہ اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز، جنریشن کمپنیز، سی پی پی اے (جی) اور آئی پی پیز کے مابین ڈیٹا شیئرنگ اور سسٹم کی بحالی کیلئے باہمی ابلاغ (Communication) کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اس طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور سسٹم کی بحالی کیلئے SOP بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کا فوری انعقاد کیا جائے۔

مزید : کامرس