ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اولیڈ اور سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی متعارف کرادیئے

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اولیڈ ...

لاہور(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ گوگل اسسٹنٹ پر مبنی نئی ٹی وی لائن اپ متعارف کرادی ہیں۔ اس میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی اور ایل جی کے سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی سیریز کے ساتھ تھنک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (ThinQ AI) ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی فیچرز کو براہ راست ٹی وی کے ریمورٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے اور اسکے لئے الگ سے کسی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہے۔ گوگل اور ایل جی کے درمیان اشتراک سے صارفین کی زندگیوں میں مزید سہولت آئے گی اور اس ٹیکنالوجی اشتراک سے ایل جی کے ایوارڈ یافتہ ٹی وی لائن اپ پر مثبت اثر پڑے گا۔ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی بدولت قدرتی انداز سے ٹی وی کنٹرول کرنے کے لئے صارفین کے زبانی احکامات پر کام کیا جاتا ہے۔ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آپ روزمرہ اہداف، معلومات تک رسائی، اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ کنٹرول بشمول لائٹنگ، ایپلائنسز اور دیگر بہت سارے کام کرسکتے ہیں۔ رواں سال کے آغاز کے ساتھ ایل جی اور گوگل کے درمیان شراکت داری کا آغاز ہوا جس کے تحت وسیع اقسام کے فیچرز تیار کئے جائیں گے جبکہ مختلف زبانوں میں صارفین کی رسائی بڑھانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ ایل جی کے رواں سال کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹی وی لائن اپ میں صارفین کے؂ٹ پلیٹ فارم کے ساتھ گوگل اسٹنٹ بلٹ ان موجود ہے۔ ایل جی کی تھنک آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین فوری طور پر زبانی احکامات سے ایکسٹرنل گیمنگ کنسول اور ساؤنڈ بارز کو کنیکٹ کرسکتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ اور زبانی احکامات پر عمل پیرا ایل جی کے یہ خصوصی ٹی وی استعمال میں پہلے سے زیادہ سادے اور مزید باسہولت ہیں۔ اگر آپ اسے زبانی حکم دیں کہ ڈسکوری چینل لگاؤ تو وہ چینل کھلونے کے ساتھ مستقبل کے سفری مقامات کے بارے میں بھی معلومات کی فوری سرچ شروع کردیتا ہے۔

اسی طرح کسی کردار یا ایکٹر کا نام لینے سے صارفین کے سامنے اس سے متعلقہ فلمیں سامنے آجاتی ہیں یا پھر آپ اپنے ٹی وی کو کہہ سکتے ہیں کہ اس مووی کا گانا تلاش کرو یا یہ پروگرام ختم ہونے پر ٹی وی بند کردو۔

مزید : کامرس