مانگا منڈی تجاوزات کی منڈی میں تبدیل ، سڑکیں اور بازار سکڑ کر رہ گئے

مانگا منڈی تجاوزات کی منڈی میں تبدیل ، سڑکیں اور بازار سکڑ کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کے آتے ہی تجاوازات مافیا نے اپنے پنجے گارڈ لئے، مانگا منڈی ہسپتال روڈ پر تجاوزات مافیا کا راج، دوکاندار اور انتظامیہ کا عملہ مالا مال ،تجاوزات کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار، اہل علاقہ کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 45فٹ کی ہسپتال روڈپر تجاوزات کی وجہ سے سکڑ کر 20فٹ رہ چکی ہے ملتان روڈ پر ٹیوٹا ویگنیوں اور چنگ چی رکشہ والوں نے ناجائراڈے بنارکھے ہیں،جس کے باعث ٹریفک جام رہنامعمول بنا چکا ہے، ہر طرف سڑک پرقبضہ مافیا کے باعث افطاری کے اوقات میں پیدل چلنا بھی دشوار ہے ،دوکاندار ں نے دوکانوں کے آگے ریڑھیاں اور پھٹے لگا رکھے ہیں جن سے گزر گاہ تقریبا تین سے چار فٹ رہ جاتی ہے جس سے شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے گزر گاہ تنگ ہونے اور بے پنا ہ رش ہونے کی وجہ سے بچوں اور عورتوں کودھکم پیل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مانگا منڈی چوک میں سڑک پر کھڑے ریڑھی بانوں نے بھی پنجاب لوکل گورنمنٹ تجاوزات خاتمہ آرڈینیس کی کھلے عام دھجیاں بکھیر رکھی ہیں جن کی وجہ سے ہسپتال کو جانے والی ایمرجنسی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اورایمبولینس رش میں پھنسے رہنے کی وجہ سے اکثرمریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ انفورسمنٹ کا عملہ صر ف چنددوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف عمل ہیں اور جن سے منتھلی لی جاتی ہے ان کو پہلے آگاہ کر دیا جاتا ہے اور وہ سڑکوں سے پہلے ہی غائب ہو جاتے ہیں شہر بھر کی سیاسی سماجی فلاحی ،کاشتکاروں سمیت تمام معززین علاقہ نے ڈپٹی مئیر اقبال ٹاؤن زون لاہور،ڈی سی لاہور ،کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں قائم ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے۔اور تجاوزات مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے جائیں ۔
مانگا منڈی